وہاڑی (رہبر)ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں انسداد تجاوزات، مادر علمی سے رابطہ، ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے اقدامات،ستھرا پنجاب اور کے پی آئیز پر عملدرآمد، بیوٹیفکیشن مہم، ریڑھی بازار، قبرستانوں کی بحالی، پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر بارے پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف انیشٹوز پر تمام متعلقہ محکمے متحرک ہو کر کام جاری رکھیں راہگیروں کو ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے کیمپس پر ٹھنڈے پانی اور او ایس آر کی فراہمی یقینی بنائی جائے تجاوزات کے خلاف بلاتفر یق کاروائیاں،دیہی و شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی پر توجہ اور کے پی آئیز پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے ہٹائی گئی تجاوزات دوبارہ کسی صورت نہیں لگنے چاہئیں سرکاری اراضی قابضین سے واگزار کرانے کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ شہروں کو خوبصورت اور دیدہ زیب بنانے کیلئے تمام وسائل منظم انداز میں بروئے کار لائے جائیں سٹریٹ لائٹس کی بحالی کا سلسلہ جاری رکھا جائے ریڑھی بازار جلد قائم کئے جائیں قبرستانوں کی دیواروں کی تعمیر و مرمت اور پبلک ٹوائلٹس بنانے کیلئے محکمے تیزی سے کام کریں
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و جنرل سید عثمان منیر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان،اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید، سی ای او ایجو کیشن ناصر عزیز، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ایس این اے منیب احمد، سی او ایم سی بوریوالا امتیاز جوئیہ اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے