پاکستان کی تاریخی کامیابی اور بھارت کی پسپائی پر ضلع وہاڑی میں یومِ تشکر منایا گیا 64

پاکستان کی تاریخی کامیابی اور بھارت کی پسپائی پر یومِ تشکر منایا گیا

وہاڑی (رہبر) ضلع وہاڑی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس بڑی سکرین پر شہریوں کو دیکھائی گئی اور پاکستان کی تاریخی کامیابی اور بھارت کی پسپائی پر ضلع وہاڑی میں یومِ تشکر منایا گیا یوم تشکر پر خوشی کے اظہار اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بلدیہ وہاڑی میں آتش بازی کی گئی یوم تشکر منانے کیلئے ضلعی افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی سبز ہلالی پرچم تھامے شہریوں نے وطن سے محبت کا بھر پور اظہار کیا اور کہا کہ اللہ ربّ العزّت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا عوام نے پاک فوج کے حق میں پُر جوش نعرے بھی لگائے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول، سی اوبلدیہ راؤ نعیم خالد، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم اور دیگر افسران بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں