میڈیا کو عید الاضحی کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ سیشن کا انعقاد 124

میڈیا کو عید الاضحی کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ سیشن کا انعقاد

وہاڑی (رہبر) ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں میڈیا کو عید الاضحی کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ سیشن

کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے متعلقہ محکموں کی جانب سے عید الاضحیٰ پر کئے گئے انتظامات بارے تفصیلی آگاہ کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عیدالاضحی پر بہترین انتظامات کئے گئے ہیں میڈیا کسی بھی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتا ہے میڈیا سماجی شعور کی بیداری، آگاہی اور اصلاحِ معاشرہ کیلئے ایک انتہائی مؤثر اور طاقتور ذریعہ ہے میڈیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحی پر کئے گئے انتظامات بارے عوامی آگاہی کے لیے تعاون کرے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی، صفائی و صحت کی سہولیات، ٹریفک قوانین کی پاسداری،بس کرایہ نامہ پر عملدرآمد کیلئے مربوط حکمت عملی سے پلان بنایا گیا ہے چاند رات پر ہلڑ بازی اور کسی بھی قسم کی ہراسمنٹ کے خلاف کارروائی ہو گی بازاروں میں پولیس اہلکار تعینا ت ہوں گے عید گاہوں، قبرستانوں، پارکوں اور شاہراہوں کو صاف ستھرا بنایا جا رہا ہے ہیٹ ویو کے پیش نظر عید گاہوں میں پینے کے ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا جائے گامیکینکل جھولوں پر پابندی ہے آلائشوں کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کیلئے گھروں میں 4لاکھ 50ہزار بیگز تقسیم کیے جائیں گے آلائشوں کو تلف کرنے کیلئے ڈمپنگ سائٹس بنائی گئی ہیں یوسی اور وارڈ کی سطح پر کیمپس لگائے جائیں اور صفائی شکایات پر فوری ریسپانس کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ مویشی منڈیاں فعال ہیں اور بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں ضلع وہاڑی میں 17شاہراہوں پر لائٹنگ کی گئی ہے

عید کے ایام میں ہسپتال ہائی الرٹ رہیں گے کسی بھی ایمرجنسی کیلئے 70 بیڈز مختص ہیں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف تعینات ہو گا

ضلعی و تحصیل سطح پر کنٹرول روم فعال ہیں

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں محکمے بروقت ریسپانس کریں گے مسافروں سے زائد کرایہ وصولی پر کاروائیاں جاری ہیں عیدگاہوں اور مساجد کے باہر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے نہروں اور دریاؤں میں تیراکی اور نہانے پر پابندی ہے عیدالاضحی پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا مون سون کے حوالے سے تمام محکمے اور مشینری مکمل تیار ہے ریڑھی بازار کے قیام کے حوالے سے پلان پر کام ہورہا ہے جلد ریڑھی بازار قائم ہو جائیں گے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشی کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں

اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔

بعدازاں میڈیا نمائندگان کو ضلعی کنٹرول روم کا وزٹ بھی کرایا گیا میڈیا کو ضلعی کنٹرول روم میں ستھرا پنجاب کے حوالے سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بارے بریف کیا

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد بابر سلیمان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان، اے سی وہاڑی غزالہ کنول، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ڈسٹرکٹ منیجر ارسلان حمید اور میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں