ایران نے اسرائیل پر پھر میزائل حملہ کر دیا 7

ایران نے اسرائیل پر پھر میزائل حملہ کر دیا

ایران نے اسرائیل پر پھر میزائل حملہ کر دیا جس میں فوجی مراکز فضائی اڈے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق  دارالحکومت تل ابیب میں زوردار دھماکے سنے گئے،  ایران سے رات فائر کیے گئے میزائل وسطی اسرائیل کے علاقے ڈین گش میں بھی گرے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ میزائل کے ٹکڑے لگنے سے ڈین گش میں رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔ اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے  وسطی ایران میں میزائلوں کے ذخیرے اور لانچنگ انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایران کے خاتم الانبیاہیڈکوارٹر کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی شہروں پر میزائلوں سےتازہ حملے کیے گئے

جس میں فوجی مراکز، 2 فضائی اڈے، دفاعی صنعتیں، کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ ایران کے حیرت انگیز حملے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے، امریکا شریک  ہوا تو خطے میں اس کے فوجی اڈوں کو بھی خطرات کا سامنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں