وہاڑی (رہبر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وہاڑی کے سینئر ممبر فہیم اطہر ایڈووکیٹ کے بیٹے مقیت اطہر نے جارج میسن یونیورسٹی آف امریکہ سے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بی اے ایس (بیچلر آف اپلائیڈ سائنس) کی ڈگری کے ساتھ سائبر سیکیورٹی میں نمایاں پوزیشن کے ساتھ گریجویشن مکمل کر لی۔ مقیت اطہر نے اپنی اس کامیابی کو اپنے والدین کی خصوصی دعاؤں کے مرہون منت قرار دے دیا جبک فہیم اطہر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ: “ہم بے حد خوش اور شکر گزار ہیں۔ یہ دن ہماری محنت، قربانیوں اور لگن کا صلہ ہے، اور سب سے بڑھ کر یہ ہمارے رب پر ایمان اور بھروسے کا نتیجہ ہے۔ ہم ایک خواب لے کر اس ملک( امریکہ ) میں آئے تھے اور آج وہ خواب حقیقت میں بدل گیا۔
